ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مونٹریال ماسٹرز: فیڈرر فائنل میں، سیزن کے چھٹے خطاب کے قریب

مونٹریال ماسٹرز: فیڈرر فائنل میں، سیزن کے چھٹے خطاب کے قریب

Sun, 13 Aug 2017 17:02:09    S.O. News Service

مونٹریال13اگست(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا) سوئس اسٹار راجر فیڈرر مونٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 36 سال کے فیڈرر سیزن کے چھٹے خطاب کے قریب ہیں۔ سیمی فائنل میں انہوں نے ہالینڈ کے رابن ہاس کو 75 منٹ میں 6۔3، 7۔6 (7/5) سے شکست دی۔فیڈرر نے 16 میچوں سے جاری اپنی جیت کی ترتیب برقرار رکھا ہے، ابھی اتوار کو ان کا خطابی مقابلہ 20 سال کے جرمن کھلاڑی الیگزینڈر جویریو سے ہوگا۔ 19 گرینڈ سلیم کر چکے فیڈرر نے اسپین کے رابرٹو بتستا اگٹ پر 6۔4، 6۔4 سے جیت حاصل کر سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔ادھر سینئر رافیل نڈال کو جمعرات کو کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ 18 سالہ شاپووالوو نے جمعہ کو فرانس کے ایڈرین مانارنو کو 2۔6، 6۔3، 6۔4 سے شکست دیتے ہوئے بڑا الٹ پھیر کیا تھا۔


Share: